
جنیوا: اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کا کہنا ہے کہ غزہ میں بھوک تباہی کی سطح کو چھو چکی ہے کہ غزہ میں کھانے کو کچھ موجود ہے نہ ہی ادویات میسر ہیں۔ انروا کے مطابق بھوک اور فاقوں کا شکار فلسطینی بے ہوش ہو کر گلیوں میں گر رہے ہیں کہ انہوں نے کئی روز سے نہ کچھ کھایا ہے نہ پیا ہے۔ امداد کی تقسیم کے موجودہ نظام نے بھوکے اور خوفزدہ، زخمی اور تھکے ہارے خاندانوں کو ذلیل و خوار کر دیا ہے۔ بیان میں کہاگیاہے کہ کسی بھی شخص کو، کہیں بھی، اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے درمیان انتخاب کرنے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے۔ بیان میں کہاگیاہےکہ جنگ بندی کے دوران ثابت ہوا کہ انروا محفوظ طریقے اور بڑے پیمانے پر جان بچانے والی امداد پہنچا سکتا ہے۔ ہمارے پاس نظام اور مہارت موجود ہے صرف رسائی کی ضرورت ہے۔ محاصرہ اٹھا کر ہمیں کام کرنے دیا جائے۔


































