
تہران : عراق کے صرف ایئرپورٹس سے داخلے کی اجازت کے فیصلے سے ایران میں سینکڑوں پاکستانی زائرین پھنس گئے. بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین ایران عراق شلمچہ بارڈر پر جمع ہیں اکثر کے پاس خرچ کے پیسے تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد ان زائرین کی بھی ہے جن کے عراقی ویزا بھی جاری نہیں ہوئے تھے اور وہ اس امید پر ایران چلے گئے کہ وہاں پہنچ کر ویزا لے لیں گے یا پاکستان سے انکا ویزا بھیج دیا جائے گا اور اس دوران بارڈر کھلنے پر وہ عراق چلے جائیں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔اب عراقی حکومت نے واضح طور پر ایرانی حکومت سے کہا ہے کہ وہ صرف ان لوگوں کو ویزا جاری کریں گے جن کے پاس پاکستان سے براہ راست نجف یا بغداد کی فلائٹ کا کنفرم ٹکٹ ہو۔


































