Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

بھوک ، جبری انخلاء، محاصرے کے باعث انسانی بحران شدید، مزید 75 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں بھوک۔ جبری انخلاء اور محاصرے کے باعث انسانی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری میں مزید پچھتر فلسطینی شہید کردئے گئے۔ جن میں امداد کے متلاشی سترہ افراد بھی شامل ہیں۔
صیہونی فوج نے غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران خیموں اور رہائشی مقامات پر وحشیانہ حملے کئے۔ اسرائیلی حملوں میں شمالی غزہ میں 30۔ وسطی پٹی میں 20 اور جنوبی پٹی میں 20 فلسطینی شہید ہوئے۔ لڑاکا طیاروں نے غزہ سٹی کی فہمی بیک اسٹریٹ پر لوگوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس میں ایک بچی سمیت پانچ افراد شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔ اسرائیلی توپ خانے نے غزہ سٹی کے شمالی علاقے صفتاوی پر گولہ باری کی، جس میں سات شہریوں کی جانیں گئیں۔ خان یونس میں القارا بندرگاہ کے قریب اسرائیلی بمباری نے خیمے کو نشانہ بنایا، جس میں تین بچوں سمیت کواری خاندان کے چھ افراد شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular