
نیویارک: اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی امدادی سامان کی اوسط یومیہ مقدار میں اپریل سے چھپن فیصد کمی آئی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔امداد کی فراہمی کی راہ میں اسرائیلی فوج مسلسل رکاوٹ کھڑی کرتی ہے جس کے باعث شمالی غزہ میں حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں۔ رفح اور خان یونس میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔غزہ میں خوراک اور پانی بہت کم ہوچکا ہے۔بچوں میں غذائی قلت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اب تک پچاس سے زائد بچے غذائی قلت کی باعث دم توڑ چکے ہیں۔ حاملہ عورتوں اور بزرگوں کو صورتحال بھی انتہائی تشویشناک ہے۔


































