
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انسانی حقوق کی پامالی پر امریکا، یورپی یونین اور عالمی اداروں کو خطوط لکھ دئے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کے پارلیمانی و انسانی حقوق کے فورمز، یورپی یونین، امریکی کانگریس، برٹش ہاؤس آف لارڈز اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو خطوط بھیجے ہیں۔ ان خطوط میں اراکین پارلیمنٹ، رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں پر تشدد،جھوٹے فوج داری مقدمات، عمران خان پر قاتلانہ حملے اور انسانی حقوق کی دوسری پامالیوں کو اجاگر کیا ہے۔ اور حکومت کی جانب سے تشدد کا نوٹس لینے اور حکومتی اقدامات کے خلاف کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ مراسلے میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے،حکومتی کارروائیوں کو نہ روکا گیا تو پی ٹی آئی پر غیر آئینی طور پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی، جمہوریت کی تباہی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔


































