
نیویارک : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یمن میں جنگی جرائم کی تحقیقات جاری رکھنے کی قرارداد مسترد کر دی گئی، نیدرلینڈز نے تحقیقات مزید 2 سال جاری رکھنے کی قرارداد پیش کی تھی، برطانیہ، فرانس جرمنی سمیت 18 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ پاکستان، چین، روس اور بحرین سمیت 21 رکن ممالک نے قرارداد کو مسترد کیا، قرارداد مسترد ہونے کو مغربی ممالک کی شکست کہا جارہا ہے کیونکہ وہ تحقیقات جاری رکھنا چاہتے تھے، یمن میں 7 سال سے جاری خانہ جنگی میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور 40 لاکھ بےگھر ہوئے ہیں ۔


































