
تل ابیب : اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے وزیراعظم نیتن یاہو کو براہ راست پیغام دیا ہےکہ یر غمالیوں کی ڈیل تیار ہے۔ اسے قبول کرلینا چاہیے۔ اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے اپنے پیغام میں نیتن یاہو پر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے موجودہ دستیاب موقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایال ضمیر نے کہاکہ غزہ پر مکمل قبضے کی طرف کوئی بھی قدم یرغمالیوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دے گا۔ آپریشنل اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس مسئلے سے انتہائی احتیاط کے ساتھ نمٹنا ضروری ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ فوج گزشتہ مہینوں میں زمینی اور سکیورٹی کے ایسے سازگار حالات پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے جو ایک ڈیل کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے سیاسی قیادت سے اس لمحے سے فائدہ اٹھانے اور اسے ضائع نہ کرنے کی اپیل کی۔


































