
غزہ: صیہونی فوج نے اسپتالوں کو فوجی بیرک، اجتماعی قبر اور تباہی میں تبدیل کر دیا۔ غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ غزہ کی تباہ کن صورتحال بدترین رُخ اختیار کر چکی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اب بھی الشفا اسپتال پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ انڈونیشین اسپتال کا گھیراؤ جاری ہے۔ بمباری سے غزہ کی 60 فیصد سے زیادہ عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، طبی عملے کے 205 افراد شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ 15 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔


































