
Wounded Palestinians sit in al-Shifa hospital in Gaza City, central Gaza Strip, after arriving from al-Ahli hospital following an explosion there, Tuesday, Oct. 17, 2023. The Hamas-run Health Ministry says an Israeli airstrike caused the explosion that killed hundreds at al-Ahli, but the Israeli military says it was a misfired Palestinian rocket. (AP Photo/Abed Khaled)
لندن : انسانی حقوق کی تنظیموں نے ال اہلی بیپٹسٹ اسپتال پر حملہ اسرائیل کا ایک اور جنگی جرم قرار دیدیا اور مغرب سے سوال کیا کہ اپنے اتحادی کو کب روکو گے۔ ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن کہتے ہیں غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی فہرست طویل سے طویل تر ہوتی جارہی ہے ۔ ترک میڈیا سے گفتگو میں مغرب کو ہدف تنقید بنایا اور کہا مغربی طاقتیں آخر کب آنکھیں کھولیں گی اور اپنے اتحادی کو خونریزی سے روکیں گی ۔غزہ پر جارحیت کے 11ویں روز اسرائیل نے غزہ کے ال اہلی بیپٹسٹ کو نشانہ بنایا جس میں 5 سو سے زائد افراد شہید ہوئے اسرائیل مسلسل گھروں ،عبادت گاہوں اور صحت کے مراکز کو نشانہ بنا رہا ہے.


































