
FILE.- Faten Mreish holds her son’s body at a hospital morgue in Deir al-Balah, Gaza Strip, Aug. 28, 2024, after he and others were killed in an Israeli bombardment. (AP Photo/Abdel Kareem Hana,File)
غزہ : صیہونی فوج نے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں ہولناک قتل کیا ہے اور مختلف علاقوں میں پانچ بچوں سمیت پندرہ فلسطینی شہید کردئے۔ صیہونی فوج نے مہاجر کیمپوں اور پناہ گزینوں کے خیموں کو ڈرون حملوں اور گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ النصیرات میں بمباری سے دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ الزیتون میں ایک گودام اور گھر پر حملے میں چار شہری جان سے گئے۔
المواصی میں خیمے پر ڈرون حملے میں تین بچوں سمیت چار فلسطینی شہید ہوئے۔ دیر البلاح، البریج مہاجر کیمپ۔ غزہ سٹی۔ شیخ ناصر محلے اور العطار پر فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔ جس میں کئی شہادتیں ہوئیں۔ جبالیہ میں گیارہ سالہ بچی فائرنگ سے شہید ہو گئی۔ جبالیہ میں پناہ گزینوں کے اسکول پر گولہ باری اور بیت لاہیا و غزہ سٹی میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔


































