Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ایران پر حملہ ہوا تو پورے خطے کو آگ لگ جائے گی، سربراہ حزب اللہ

بیروت : حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا تو جنگ میں سب شامل ہوں گے۔ اور پورے خطے کو آگ لگ جائے گی۔ لبنان کے مختلف علاقوں میں ایران سے اظہارِ یکجہتی کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا کسی اور کی جانب سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو دی جانے والی دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں۔ رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خلاف کسی بھی دھمکی پر حزب اللہ خاموش نہیں رہ سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کسی بھی دھمکی کا مقابلہ کرنا فرض ہے اور حزب اللہ اس کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے خبردار کیا کہ اگر آیت اللہ خامنہ ای کو نقصان پہنچا تو یہ خطے اور دنیا کے استحکام پر حملہ تصور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھمکیاں صرف ایک شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ کروڑوں پیروکاروں اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔حزب اللہ کے سربراہ نے متنبہ کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جنگ کی صورت میں پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ انہوں نے اس خطرے کو حزب اللہ کے لیے براہِ راست چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت کو ہر ممکن اقدام کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ شیخ نعیم قاسم کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے مختلف فریقین یہ سوال کر رہے ہیں کہ اگر امریکا اور اسرائیل کی ایران سے جنگ ہوئی تو حزب اللہ کیا کرے گی، جس کا فیصلہ حالات کے مطابق مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular