
بیروت : حزب اللہ کے سرحدی چوکی پر حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ حزب اللہ نے لبنان فلسطین سرحد پر واقع حنیتا فوجی چوکی اور البحری اڈے کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ حملے سے اسرائیل کو جانی نقصان ہوا اور اس کے متعدد تکنیکی آلات تباہ ہوگئے۔
عراق میں اسلامی مزاحمت نے شمال مشرقی شام کے علاقے خراب الجیر میں چند گھنٹوں کے دوران امریکا کے ابو حجر ہوائی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ کویت میں عراقی گروپ الویت الود الحق کی دھمکیوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر سرگرمیاں صرف ضروری اور سرکاری تقریبات تک محدود کردی ہیں۔ کویت سٹی میں امریکی سفارتخانے نے فوجی اڈوں کے خلاف خطرات سے متعلق سیکورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔


































