
بیروت : لبنان کے علاقہ الطیونہ میں حزب اللہ اور امل ملیشیا کی ریلی پر فائرنگ سے 6 افراد شہہد اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے جس کے بعد علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ جسٹس پیلس کے سامنے ہزاروں افراد بیروت بندرگاہ دھماکے کی تحقیقات کرنیوالے جج طارق بطار کو ہٹانے کے لئے احتجاج کر رہے تھے کہ قریبی عمارتوں پر پہلے سے موجود اسنائپرز نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس سے 6 مظاہرین جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لبنانی حکام نے علاقہ میں کشیدگی کے خاتمہ کے لئے فوج کو طلب کرلیا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کو لبنانی فوج براہ راست نشانہ بنائےگی۔ الجدیدہ کے مطابق لبنانی فورسز نے فائرنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاری کشیدگی پرخاموش نہیں رہ سکتے کیونکہ نشانہ بازوں نے پرامن مظاہرین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ طارق بتار دھماکے کی تحقیقات کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔


































