شام میں جبہۃ النصرہ کیخلاف بھرپور آپریشن، 45 دہشت گرد ہلاک

دمشق: شام کی فوج نے جوابی کارروائی کے دوران ادلب اور الغاب دشت کے مضافات میں جبہۃ النصرہ کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ فوجی دستوں نے صوبہ حماہ میں النصرہ اور ان کے حلیفوں کی غیرقانونی چھاؤنیوں کو بھاری گولہ باری کا نشانہ بنایا جبکہ صوبہ ادلب میں بھی سفوہن، الفطیرہ، بینین اور البارہ میں واقع دہشت گردوں کے جتھوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔ ادھر روسی جنگی طیاروں نے بھی ادلب میں نصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے 45 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ان میں گروپ کے دو سرغنہ بلال سعید اورابو دجانہ الدیری بھی شامل ہیں۔ یہ دہشت گرد شامی فوجیوں اور شہریوں کے خلاف حملے میں براہ راست ملوث تھے۔

  Click to listen highlighted text! دمشق: شام کی فوج نے جوابی کارروائی کے دوران ادلب اور الغاب دشت کے مضافات میں جبہۃ النصرہ کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ فوجی دستوں نے صوبہ حماہ میں النصرہ اور ان کے حلیفوں کی غیرقانونی چھاؤنیوں کو بھاری گولہ باری کا نشانہ بنایا جبکہ صوبہ ادلب میں بھی سفوہن، الفطیرہ، بینین اور البارہ میں واقع دہشت گردوں کے جتھوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔ ادھر روسی جنگی طیاروں نے بھی ادلب میں نصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے 45 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ان میں گروپ کے دو سرغنہ بلال سعید اورابو دجانہ الدیری بھی شامل ہیں۔ یہ دہشت گرد شامی فوجیوں اور شہریوں کے خلاف حملے میں براہ راست ملوث تھے۔