
بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ فریقین نے مزاحمت کا عمل تیز تر کرنے، درپیش خطرات اور پیدا کئے گئے مسائل و مشکلات اور مذاکرات کے مواقع سے فائدہ اٹھانےاور استقامتی اہداف کو پورا کرنے کیلئے باہمی تعاون کے بارے میں گفتگو کی ۔حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت خطے میں سیاسی پیشرفت اور خطرات پر مرکوز رہی۔ بات چیت میں فلسطینی علاقوں اور لبنان میں زمینی پیشرفت کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی کاز کی خدمت کے لیے مزاحمت کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اسماعیل ہنیہ نے اس سے قبل لبنان کے مفتی اعظم سے بھی ملاقات اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔


































