
بغداد : عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر بشیر العنبکی نے اعلان کیا ہے کہ شمال مشرقی صوبے بعقوبہ کے علاقے خانقین میں داعش کیخلاف کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔ خانقین کے بعض علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کے زیر زمین ٹھکانوں کے خلاف الحشد الشعبی کی کارروائی میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ کمانڈر کا کہنا ہے کہ خانقین اور اس کے اطراف میں رواں سال کے دوران الحشدالشعبی نے اتنی بڑی کارروائی اب تک نہیں کی تھی۔ انہوں نےکہا کہ الحشدالشعبی نے خانقین کے راستوں میں اربعین حسینی کے زائرین کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک اور کمانڈر محمد التمیمی نے بتایا کہ پورے عراق میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں حشد الشعبی نے خاص کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردوں تک ہتھیار پہنچائے جانے کے راستے مسدود کئے ہیں۔


































