
بغداد : اربعین سے پہلے دہشت گردوں کی کم توڑنے کیلئے عراق میں حشد الشعبی کا آپریشن کلین اپ جاری ہے۔ صوبہ دیالہ میں 3 سرکردہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ یہ عناصر موصل میں دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ انکے خلاف خفیہ کارروائی کی گئی جس کے دوران داعش کے 4 سرکردہ دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ صوبہ الانبار میں ایک فضائی کارروائی کے دوران داعش کے خفیہ ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔


































