
غزہ : حماس نے کہا ہے کہ نابلس کے واقعات نے ثابت کردیا ہے کہ فلسطینی عوام اپنے عزم و ارادے سے صیہونی حکومت کو شکست دینے کی پوری طاقت و توانائی رکھتے ہیں۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین مسجد الاقصی کے دفاع کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور نابلس اور بیت المقدس میں مسلح جھڑپیں اس کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔ فلسطین کے عوام اور غرب اردن کے مجاہدین، غاصب صیہونی فوج کو ہر روز ایک نیا جھٹکا دے رہے ہیں۔ فلسطینی مجاہدین حتمی کامیابی یعنی فلسطینی سرزمین کی مکمل آزادی تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔ حماس کے ترجمان نے زور دیکر کہا کہ آئندہ چند دنوں میں صیہونی شدت پسند مسجدالاقصی پر دھاوا بولنا چاہتے ہیں جس کے لئے فلسطینی نوجوانوں اور انقلابی عوام کی جانب سے مزید مضبوط عزم و ارادے کے اظہار اور غاصب صیہونیوں پر اور بھی کاری ضربیں لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو مسجد الاقصی میں اپنی موجودگی کو بڑھانا ہوگا۔ مسجد الاقصی پر حملہ، ملت فلسطین پر حملے کے مترادف ہے اور فلسطینی عوام کبھی بھی اپنے مقدس مقامات کی توہین اور انہیں صیہونی رنگ دینے کو برداشت نہیں کریں گے۔


































