
غزہ : حماس نے نیتن یاہو کے پورے غزہ پر قبضے کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ غزہ کبھی بھی قبضے یا سرپرستی کو قبول نہیں کرے گا۔ حماس نے ایک بیان میں کہاہےکہ نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کا بیان جنگ بندی مذاکرات سے روگردانی ہے۔ نیتن یاہو کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے یرغمالیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے اور انہیں قربان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بیان میں حماس نے کہا کہ نیتن یاہو نسل کشی اور جبری بےدخلی کے منصوبے پر گامزن ہے ۔ نیتن یاہو کا مقصد جنگ بندی مذاکرات کو سبوتاژ کرنا ہے۔ حماس نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام پر جارحیت میں توسیع اسرائیل کیلئے مہنگی اور تباہ کن ہوگی۔


































