
غزہ: حماس کے راکٹ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب تک پہنچ گئے۔ راکٹ لگنے سے چار منزلہ عمارت کو نقصان پہنچا اور چار صیہونی زخمی ہوگئے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے تل ابیب کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حماس نے ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں کہاکہ غزہ میں صیہونی قتل عام کے جواب میں تل ابیب پر راکٹ داغے گئے۔ القسام بریگیڈ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ میں رفح کے ساحل پر صبح کے وقت آپریشن کرنے کی کوشش کی لیکن اس کو مجاہدین کا سامنا کرنا پڑا۔ ہمارے مجاہدین نے اس کا ڈٹ کر سامنا کیا، جس سے صیہونی فضائیہ کو اس فورس کو بچانے کے لیے مداخلت کرنی پڑی اور غاصب فوج گولہ بارود کی ایک بڑی مقدار چھوڑ کر سمندر کی طرف فرار ہوگئے۔


































