Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی دعوی مسترد، اسپتال پر حملے میں ہمارا کوئی کارکن شہید نہیں ہوا، حماس

غزہ : حماس نے اسپتال پر دہرے حملے سے متعلق اسرائیلی وضاحت مسترد کردی۔ جبکہ اقوام متحدہ نے حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس نے ایک بیان میں کہاکہ ناصر اسپتال پر اسرائیلی حملے میں شہید اکیس افراد میں سے کوئی بھی حماس کا رکن نہیں تھا۔ اسرائیل ان چھ مزاحمت کاروں کے نام سامنے لائے جنہیں وہ اسپتال میں شہید کرنے کا دعویٰ کررہا ہے۔حماس جن دو فلسطینیوں کی شہادت کا دعوی کررہا ہے ان میں سے ایک المواصی اور دوسرا خان یونس میں شہید ہوا۔ دونوں مقامات اسپتال سے بہت دور ہیں۔
اقوام متحدہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اسپتال پر حملے کی تحقیقات کے حقیقی نتائج سامنے لائے۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر کے ترجمان ثمین الخیطان نے کہا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ سچ سامنے لایا جائے۔ غزہ میں مارے گئے صحافیوں کی تعداد میڈیا کارکنوں کو نشانہ بنانے سے متعلق بہت سے سوالات کو جنم دیتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انصاف کی فراہمی ضروری ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular