Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

حماس کی عسکری قیادت نے غزہ امن منصوبہ مسترد کردیا

لندن : بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں حماس کی عسکری قیادت نے مجوزہ جنگ بندی منصوبے پر اعتراض کرتے ہوئے اسے مسترد کردیاہے۔ بی بی سی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حماس کی عسکری قیادت کا موقف ہےکہ یہ منصوبہ اسرائیلی شرائط کے زیادہ قریب ہے اور فلسطینی خودمختاری کو نظرانداز کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں اسرائیلی فوج کی مکمل واپسی کی کوئی ضمانت موجود نہیں نہ ہی یہ فلسطینیوں کو آزادانہ سیاسی و انتظامی کنٹرول فراہم کرتا ہے۔
عسکری رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ ایسی جنگ بندی غزہ کی مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے اور ان کی سیاسی پوزیشن کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اختلاف کے باعث حماس کے اندر فیصلہ سازی میں تقسیم سامنے آئی ہے، جہاں سیاسی قیادت مذاکراتی عمل کے لیے نسبتاً نرم مؤقف رکھتی ہے جبکہ عسکری قیادت سخت شرائط پر اصرار کر رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اختلاف مستقبل کے امن عمل اور خطے میں طاقت کے توازن پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular