
قاہرہ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے جواب میں حماس نے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء سمیت چھ مطالبات پیش کر دیے۔
حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی، اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا، انسانی و امدادی سامان کی بلاروک ٹوک فراہمی اور بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی مطالبات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قومی ٹیکنوکریٹس کے ادارے کی نگرانی غزہ کی مکمل تعمیر نو کا فوری آغاز اور قیدیوں کے تبادلے کا ایک منصفانہ معاہدہ بھی مطالبات کا حصہ ہیں۔
ادھر حماس کے اعلیٰ مذاکرات کار خلیل الحیا نے کہا کہ حماس کو اسرائیل پر ایک سیکنڈ کا بھی بھروسہ نہیں ہے حماس ٹھوس ضمانتیں چاہتی ہے کہ جنگ ختم ہوگی اور دوبارہ شروع نہیں کی جائے گی۔


































