
غزہ : حماس نے غزہ میں امداد کی تقسیم کو سیاسی دباؤ اور جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔حماس کے بیان میں کہاگیاہے کہ صیہونی انتظامیہ امداد کی تقسیم کے منصوبے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے وہ نسلی امتیاز پر مبنی پالیسی پر عمل درآمد کی کوشش کر رہی تھی۔ حماس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ناکا بندی سے متاثرہ ہزاروں بھوکے فلسطینی جنہیں گزشتہ 90 دن سے خوراک اور دوا سے محروم رکھا گیا تھا۔ اس دردناک منظر کا حصہ بنے جہاں بھوک نے انہیں امدادی مراکز میں داخل ہونے اور خوراک پر قابض ہونے پر مجبور کر دیا۔
ادھر اقوام متحدہ کے ادارے اوچا نے غزہ میں امداد کی تقسیم کے نئے طریقے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی اشیا میں ضرورت کی چیزیں موجود نہیں، ضرورت ہے کہ ناکابندی ختم کر کے امداد کیلئے راستے کھولے جائیں۔


































