
غزہ: حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے سب سے پہلے مکمل جنگ بندی اور نئی شرائط کا اعلان کردیا۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنوار نے بین الاقوامی ثالثوں کے سامنے واضح کیا ہےکہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب غزہ میں جنگ بندی کے بعد سب کے مقابلے میں سب کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل اپنے قیدیوں کو زندہ رکھنا چاہتا ہے تو قیدیوں کا تبادلہ "مکمل جنگ بندی” کے بعد ہی ممکن ہو گا اور اس کی بنیاد سب کے مقابلے میں سب کا منصوبہ ہوگا۔ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے پریس ایڈوائزر طاہر النونو نے کہاکہ جب تک اسرائیل غزہ پر جارحیت بند نہیں کرتا ۔ قیدیوں کے تبادلے پر بات نہیں ہوگی۔


































