
Palestinian fighters from the armed wing of Hamas take part in a military parade to mark the anniversary of the 2014 war with Israel, near the border in the central Gaza Strip, July 19, 2023. REUTERS/Ibraheem Abu Mustafa
غزہ: حماس کےالقسام بریگیڈز نے کئی اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ حزب اللہ نے بھی بھرپور کارروائیاں کیں۔
القسام بریگیڈز نے کہاہے کہ غزہ کے مشرق میں تین اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو یاسین 105 ٹینک شکن سے نشانہ بنایا۔ مشرقی بیت لاہیا۔ غزہ شہر۔ بیت حانون میں فوجی گاڑیاں اور ٹینکوں پر ٹینک شکن میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ عسقلان، سیدروت اور الفلوجہ پر راکٹ داغے گئے۔ حملوں میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جس کی صیہونی فوج نے تصدیق کردی۔
ادھر لبنان سے شمالی اسرائیل پر مارٹر گولوں کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ مارٹر گولوں سے شتولا، ییفتاح اور کیبوز کی اسرائیلی فوجی چیک پوسٹیں نشانہ بنیں۔ اسرائیلی فوج اور فضائیہ نے لبنان کے کئی سرحدی دیہات کو نشانہ بنایا ہے۔


































