
Masked members of the Al-Qassam Brigades, the military wing of Hamas march during rally in Gaza city on July 20, 2022.MAHMUD HAMS / AFP
دوحہ : حماس نے ٹرمپ کا امن منصوبہ کسی حد تک قبول کرتے ہوئے اپنا جواب ثالثوں کے پاس جمع کرادیا۔
حماس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے انخلاء اور جنگ بندی کی شرط پر تمام یرغمالیوں کی رہائی کیلیے تیار ہے۔ حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی انڈی پینڈینٹس یعنی ٹیکنو کریٹس پر مشمتل ہونی چاہیے جس کے لیے قومی اتفاق رائے ہو اور اسے عرب اور مسلم مالک کی حمایت حاصل ہو۔ حماس نے لکھا کہ غزہ کی پٹی کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق سے متعلق فیصلہ قومی اتفاق رائے اور متعلقہ بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی بنیاد پر کیا جانا چاہیے۔


































