جنیوا : اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا ہے کہ غزہ سٹی کے صرف آٹھ مربع کلو میٹر کے علاقے میں پانچ لاکھ فلسطینی پھنسے ہوئے ہیں۔ جہاں اسرائیلی حملے مزید تیز ہو گئے ہیں۔
ترجمان عدنان ابو حسنہ نے بتایا کہ غزہ سٹی میں آدھا ملین سے زائد فلسطینی انتہائی تنگ علاقے میں محصور ہیں جہاں فی مربع کلومیٹر ستر ہزار افراد موجود ہیں اور ایک خیمے کے لیے بھی جگہ باقی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں خاندان سڑکوں پر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں جبکہ اسرائیل شہر کے بیشتر 74.6 مربع کلومیٹر پر قابض ہو چکا ہے اور اگست میں اعلان کردہ منصوبے کے تحت مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق غزہ سٹی سے بے گھر ہونے والے خاندان جب وسطی اور جنوبی علاقوں میں پہنچتے ہیں تو وہ قحط اور بھوک کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے فوری جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کو ناگزیر قرار دیا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- غزہ سٹی کے 8 کلو میٹر علاقے میں 5 لاکھ…
غزہ سٹی کے 8 کلو میٹر علاقے میں 5 لاکھ فلسطینی محصور
-
Raza Musani - اکتوبر 1, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 1
- 0 minute read


































