Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

رواں برس پاکستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 مختص

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ خواتین اپنے شوہروں یا والدین کی اجازت کے بغیر حج کرنے کے لیے نہیں جا سکتیں۔ وزارت کے مطابق رواں برس سعودی حکومت نے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کا کوٹہ دیا ہے، اس میں سے تقریباً 89 ہزار 602 لوگ سرکاری اسکیم کے تحت حجاز مقدس کا سفر کریں گے جب کہ باقی لوگ نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کی سعادت کے لیے روانہ ہوں گے۔ 2025ء کی حج پالیسی دستاویز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے مقرر کردہ شرائط کے تحت خواتین اکیلے حج کے لیے سعودی عرب کا سفر کر سکتی ہیں۔
دستاویز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے 6 اور 7 جون 2023ء کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق خاتون (بغیر محرم) کو ان شرائط کے ساتھ حج کی اجازت دی جائے گی کہ اسے اس کے والدین نے اجازت دی ہو، اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں اس کے شوہر نے اجازت دی ہو، اس کے علاوہ کونسل کی جانب سے بتائی گئی شرط کے مطابق خاتون قابل بھروسہ خواتین حجاج کے گروپ کے ساتھ سفر کر سکتی ہے جب کہ اس کی عزت کو کوئی خطرہ نہیں نہ ہو۔ ماضی میں پاکستانی خواتین حج کے لیے اکیلے سعودی عرب نہیں جا سکتی تھیں۔
لیکن 2021ء میں سعودی حکومت نے حج اور عمرہ کے لیے خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر عائد پابندی ہٹا دی تھی اور اقدام کو سعودی سیاسی قیادت کی جانب سے ملک میں خواتین کے حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کی مہم کا حصہ قرار دیا تھا۔ دستاویز میں مزید کہا گیا تھا کہ 12 سال سے کم عمر بچے حج پر نہیں جا سکتے جب کہ سعودی عرب کی جانب سے منظور شدہ ویکسین حجاج کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular