
بہاولنگر : ہہاولنگر کی مہاجر کالونی میں عاشور کے جلوس پردستی بم حملے میں دو افراد شہید 50 سے زائد زخمی ہوگئے شہدا میں 7 سالہ بچی ماہیم زہرہ اور 20 سالہ سلمان شامل ہیں جبکہ 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دستی بم جامعہ مسجد کے قریب سے گزرنے والے جلوس پر پھینکا گیا۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جب کے دیگرساتھی فرار ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


































