
نیویارک: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ کو اخلاقی، سیاسی و قانونی طور پر ناقابل برداشت قرار دیدتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی پر سنجیدہ مذاکرات نہیں چاہتا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے غزہ سٹی کی منظم تباہی کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے تازہ بیان میں کہا کہ غزہ میں عمارتوں، اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے۔ جس سے انسانی المیہ ناقابلِ بیان حد تک بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ فوری طور پر جنگ بندی کی جائے اور امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔ گوتریس نے عالمی برادری کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال نہ صرف انسانی حقوق بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے انسانی بحران کو نظر انداز کرنا اور جنگ بندی سے انکار ناقابل قبول ہے.


































