Tue Oct 20, 2026

البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

امریکا میں گن کلچر مزید 10 افراد کی جان لے گیا

واشنگٹن: امریکا میں گن کلچر مزید 10 افراد کی جان لے گیا۔ فائرنگ کے واقعات مشی گن، ٹیکساس،اوریگن اور دارالحکومت واشنگٹن میں پیش آئے۔ ریاست اوریگن میں دارالحکومت سیلم سے 130 میل دور شہر بینڈ کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ ادھر ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں مسلح شخص نے پہلے چند گھروں کو آگ کو لگا دی اور جب رہائشی خوف سے باہر نکلے تو ان پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔ ایک اور واقعہ مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں پیش آیا جہاں کار سوار نے مختلف مقامات پر راہگیروں اور ایک کار سوار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔مشی گن پولیس نے ایک مشتبہ شخص کی تصویر جاری کرتے ہوئے گرفتاری میں مدد کی اپیل کی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔دارالحکومت واشنگٹن میں ایک فٹ بال کھلاڑی کو نامعلوم شخص نے گولی ماری تاہم فٹبالر حملے میں محفوظ رہے تاہم انھیں شدید زخم آئے ہیں اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular