
غزہ : غزہ میں صیہونی فوج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران زمینی اور فضائی حملے کرکے مزید سڑسٹھ فلسطینی شہید کردئے۔ صیہونی فوج نے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی معاہدے سے قبل وحشیانہ حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ صیہونی فوج نے خان یونس۔ جبالیہ اور غزہ سٹی کو اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کا مرکز بنالیا ہے جہاں خیموں ۔ مکانات اور امدادی مراکز پر زمینی اور فضائی حملے کئے جارہے ہیں۔
غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر بمباری سے انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر مروان السلطان بھی بیوی بچوں سمیت شہید ہو گئے۔
ادھرخان یونس میں مزاحمت کاروں کے مہلک حملے میں ایک اور صیہونی فوجی ہلاک اور کمانڈر سمیت تین فوجی زخمی ہوگئے۔ ایک اور حملے میں بھی صیہونی فوجی شدید زخمی ہوا۔


































