
رام اللہ : فلسطینی کابینہ نے بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے روکنے کے لیے فوری بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم محمد مصطفیٰ کی زیرقیادت کابینہ کے اجلاس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئےجائیں۔ وزیر اعظم نے وزراء کو دو ریاستی حل سے متعلق نیویارک میں ہونیوالی بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔کابینہ نے ان فیصلوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جن کا مقصد بے گھر خاندانوں اور شمال مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپوں میں اسرائیل کی فوجی جارحیت سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنا ہے۔


































