
گلگت : دیامر کے علاقے شتیال میں بس اور کار تصادم کے بعد کھائی میں جاگریں، حادثے میں 18 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ لاشیں آر ایچ سی اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ بس گلگت سے راولپنڈی جبکہ کار گلگت جا رہی تھی۔ حادثے کا شکار بس میں 50 مسافر، جبکہ کار میں 5 افراد سوار تھے۔گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے رات کے اندھیرے میں ریسکیو کرنے میں دشواری کا سامنا رہا۔


































