
غزہ : امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ امدادی تنظیم غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن ۔جی ایچ ایف نے اپنے مراکز کے اطراف صیہونی فوج کے ہاتھوں درجنوں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد تمام مراکز ایک دن کیلئے بند کردئے۔جی ایچ ایف نے ایک بیان میں کہاہے کہ مراکز تزئین و آرائش، تنظیم اور کارکردگی میں بہتری کے لیے ایک دن کیلئے بند رہیں گے۔ جاری اپ گریڈ کی وجہ سے تقسیم کے مرکز کے علاقوں میں داخلہ سختی سے ممنوع ہے۔ آپریشن جمعرات کو دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ اسرائیلی فوج نے خبردارکیا ہے کہ امدادی مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں پر سفر کرنا عبوری طور پر ممنوع ہو گا، کیونکہ وہ جنگی زون تصور کیے جاتے ہیں۔ جمعرات کو آپریشن دوبارہ شروع ہونے سے پہلے امدادی مراکز تک محفوظ رسائی کے راستے تیار کئے جائیں گے۔


































