Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

جرمنی کا اسرائیل کو غزہ میں استعمال کیلئے اسلحہ دینے سے انکار

برلن : اسرائیل کے بڑے سرپرست جرمنی نے اسرائیل کو غزہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ دینے سے انکار کر دیا۔
جرمن چانسلر فریڈرِک مرز کا کہنا ہے کہ جرمنی اسرائیل کو وہ عسکری سامان نہیں دے گا جو غزہ میں استعمال ہو سکتا ہے۔ انہوں نے غزہ سٹی پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے سے متعلق کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائی کس طرح جائز مقاصد حاصل کرے گی۔ اسرائیل کے دفاع کا حق اور حماس کے زیر حراست قیدیوں کی رہائی کی حمایت جاری کا اعادہ کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی اب شہریوں پر بڑھتے ہوئے نقصان کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ مرز نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ شہریوں کی مدد کے لیے اقوام متحدہ اور این جی اوز سمیت انسانی ہمدردی کے گروپوں کو مکمل اور مستقل رسائی کی اجازت دے۔

مزید پڑھیے

Most Popular