Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ میں نسل کشی کی جنگ، خواتین و بچوں سمیت مزید 21 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں بیس ماہ سے جاری نسل کشی کی جنگ کے سلسلے میں تازہ ترین حملوں میں مزید اکیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد سو تک جاپہنچی ہے۔ صیہونی فوج نے دیر البلاح میں اسکول میں قائم پناہ گاہ پر رات کے اندھیرے میں بمباری کردی جس سے خواتین اور بچوں سمیت گیارہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
خان یونس میں خیموں پر بمباری سے چھ افراد کی جان گئی۔ غزہ سٹی۔ جبالیہ اور بیت حنون میں بھی صیہونی فوج نے مظلوم فلسطینیوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے العودہ اسپتال کا محاصرہ کرلیا ہے اور ٹینکوں سے اسپتال کی عمارتوں پر گولہ باری کی ہے.
ادھر اسرائیلی فوج نے تقریباً نوے امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے جس کے بعد وہ غزہ میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular