
تل ابیب : امریکا میں اکتالیس فیصد یہودی نوجوانوں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے۔ اسرائیل کی وزارت کے تازہ سروے میں امریکا اور امریکا سے باہر مقیم چودہ سے اٹھارہ سال کے یہودی نوجوانوں سے رائے لی گئی۔ سروے کے مطابق 36.7 فیصد نوجوانوں نے حماس کے ساتھ ہمدردی اور اس کے موقف سے اتفاق کیا۔ امریکا سے باہر رہنے والے صرف سات فیصد یہودیوں نے اس موقف سے اتفاق کیا۔ سروے میں چھیاسٹھ فیصد نوجوانوں نے فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی کیا۔ 62 فیصد امریکی یہودی نوجوان خود کو صیہونی قرار دیا ۔ 84 فیصد نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اسرائیل کو یہودی ریاست کے طور پر اپنے وجود کا حق حاصل ہے۔


































