
تہران : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینےپر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کی ایرانی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سمیت ایرانی بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور فوجی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملاقاتوں میں انٹرنیشنل بارڈر کو امن اور دوستی کی سرحد بنانے پر زور دیا گیا، اس موقع پر ایرانی عسکری قیادت نے دہشتگردی کےخلاف مسلح افواج کی قربانیوں کوسراہا۔


































