Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں انتخابات آٹھ فروری کو ہی ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے واضح کردیا۔ بلوچستان میں حلقہ بندیوں پر اعتراض کی درخواستوں کو رد کرتے ہوئے۔ عدالت نے فیصلہ جاری کردیا کہا کہ ملک میں انتخابات میں تاخیر کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان کے حلقہ پی پی 12 میں حلقہ بندی سے متعلق نظرثانی درخواست پر سماعت کی جس دوران قائم مقام چیف جسٹس نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ عام انتخابات کی تاریخ آنے سے ملک میں تھوڑا استحکام آیا ہے، کیا آپ ملک میں استحکام نہیں چاہتے؟ عام انتخابات کی تاریخ آنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ اس پر وکیل درخواست گزار قمر افضل نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندی سے متعلق غلط فیصلہ کیا گیا، اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ الیکشن پروگرام جاری ہوچکا ہے اور اب کچھ نہیں ہوسکتا، انفرادی درخواستوں پر فیصلہ دینے لگ گئے تو الیکشن کا عمل متاثر ہوگا، ایسی درخواستوں پر عام انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ ڈسٹرب نہیں کریں گے.

مزید پڑھیے

Most Popular