
Display monitors show the result of voting in the United Nations General Assembly, in favor of a resolution calling on Israel to uphold legal and humanitarian obligations in its war with Hamas, Tuesday, Dec. 12, 2023 at U.N. headquarters. (AP Photo/Bebeto Matthews)
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی ہے جس میں غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 153 رکن ممالک نے قرارداد کے حق میں، دس نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ تئیس غیر حاضر رہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے یہ دوسری کوشش تھی جس نے اکتوبر میں ایک قرار داد میں انسانی جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا جس کے حق میں ایک سو اکیس، مخالفت میں چودہ ووٹ پڑے تھے۔جبکہ چوالیس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔


































