Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیل نے نویں روز بھی غزہ پر بم برسائے، شہداء کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز

غزہ: غاصب اسرائیل نے نویں روز بھی غزہ پر جگہ جگہ بم برسائے۔ 24 گھنٹے میں مزید 410 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی۔ جبکہ آٹھ ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایک چوتھائی ایٹم بم کی طاقت کے برابر بم معصوم شہریوں پر گرائے جاچکے ہیں۔ حملے میں فلسطینیوں کی ستر ہزار کے قریب رہائش گاہیں تباہ ہوچکیں۔ 4 لاکھ تباہ حال فلسطینی محفوظ پناہ کی تلاش میں دربدر ہیں۔
ادھر صیہونی فوج نے غزہ پر بڑے زمینی، فضائی اور بحری حملے کی تیاری مکمل کرلی۔ جبکہ صیہونی حکومت کے الٹی میٹم کے بعد شمالی غزہ سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے کہاہے کہ جنوبی غزہ سے سول آبادی منتقل ہوتے ہی تین طرف سے فوجی آپریشن شروع ہوجائے گا۔ اسرائیل نے غزہ کے قریب لاکھوں فوجی،ٹینکس اور بھاری توپخانہ پہنچا دیا ہے۔صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ صیہونی حکومت کے الٹی میٹم کے بعد شمالی غزہ سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular