
غزہ : غزہ میں صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 128 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں اور ڈرونز نے رفح۔ خان یونس۔ جبالیہ اور وسطیٰ غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔ بمباری اور گولہ باری سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ رفح میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے چودہ افراد بھی شہید ہوئے۔ادھر خان یونس اور دیگر علاقوں میں شدید مزاحمت جاری ہے۔ مزاحمت کاروں نے کم فاصلے سے مار کرنے والے میزائلوں سے صیہونی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس سے کئی فوجی ہلاک وزخمی ہوگئے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امدادی ایجنسیوں کو شمالی علاقوں میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ تین دن سے ان علاقوں میں امداد کی فراہمی معطل ہے۔


































