
نیویارک : اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے اوچا نے غزہ کو کرہ ارض کا سب سے زیادہ بھوکا مقام قرار دیا ہے۔ اوچا کے ترجمان جینس لارک نے بتایا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر غزہ میں امداد پہنچا سکتا ہے۔ اس وقت خوراک اور دیگر جان بچانے والی امداد کے ایک لاکھ اسی ہزار ٹرک غزہ میں داخلے کیلئے تیار کھڑے ہیں جو زمین کا سب سے زیادہ بھوکا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت بہت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور غزہ میں ہر گھنٹے میں جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اقوام متحدہ کے پاس امداد کی تقسیم کا کامیاب منصوبہ موجود ہے۔ جیسا کہ جنگ بندی کے دوران دسیوں ہزار ٹرک پٹی میں داخل ہوئے اور ہر شخص کو امداد پہنچائی۔


































