
پاراچنار: پاراچنار میں دو شہیدوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ تاحال پاراچنار میں مرکزی شاہراہ کی بندش ختم نہ ہوسکی۔
سخت سردی میں متاثرین کا پریس کلب کے باہر دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین کے مطابق مرکزی شاہراہ کی بندش سے بحرانی صورت حال پیدا ہوچکی۔ اسپتال میں مریض علاج کے لیے تڑپ رہےہیں۔ سخت سردی کی وجہ سے بچوں میں نمونیا اور دیگر بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔ ہیلی کاپٹر سے ادویات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے لیکن اب بھی بدستور کمی ہے۔اشیا خورونوش بھی ناپید ہوچکی ہیں ۔بازاروں میں کچھ دستیاب نہیں۔ پاراچنار کے عوام نے حکومت سے مرکزی شاہراہ کی بندش فوری ختم کرنے اورعلاقے میں قیام امن کا مطالبہ کردیا۔


































