
لاہور: بزرگ عالم دین اور حافظ بشیر حسین نجفی کے برادرِ اور خطیبِ اہلبیت علامہ امجد علی عابدی کے والدِ محترم حجتہ الاسلام علامہ نذیر حسین مرحوم کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں مجلسِ وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی، صوبائی رہنما علامہ سید غضنفر علی نقوی اور ضلعی صدر نجم خان سمیت علمائے کرام، دینی شخصیات اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خانوادۂ مرحوم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ نذیر حسین مرحوم کی دینی خدمات اور علم و تبلیغ کے میدان میں کاوشیں ناقابلِ فراموش ہیں، مرحوم نے تمام عمر دینِ مبین کی ترویج و اشاعت میں صرف کی۔


































