Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کانگریس میں فنڈنگ منظور، امریکی حکومت شٹ ڈاؤن سے بال بال بچ گئی

واشنگٹن :امریکی سینیٹ نے آخری لمحات میں فنڈنگ کے بل کی منظوری دیکر بائیڈن حکومت کو شٹ ڈاؤن سے بچالیا۔ امریکی سینیٹ کا ہفتے کی رات شٹ ڈاؤن کے وقت سے کچھ دیر قبل غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں فنڈنگ بل کی منظوری دی گئی اور اسے دستخط کیلئے صدر جو بائیڈن کو بھیج دیا گیا۔ بل 9 کے مقابلے میں 88 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ اس سے وفاقی حکومت کو 17 نومبر تک فنڈنگ مل سکے گی۔ تاہم اس میں یوکرین کے لیے رقم شامل نہیں ہوگی۔ سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ہم شٹ ڈاؤن سے گریز کریں گے۔ دو طرفہ تعلقات جو سینیٹ کا ٹریڈ مارک رہا ہے غالب آ گیا ہے۔ اب عوام راحت کی سانس لے سکتے ہیں۔اگر یہ بل کانگریس سے منظور نہ ہوتا اور ہفتہ کی آدھی رات تک صدر کے دستخط نہ ہوتے تو شٹ ڈاؤن یقینی تھا۔ سینیٹ سے قبل ایوان نمائندگان نے بھی دوسرے غیر معمولی اجلاس میں بل کی منظوری دی۔ بل کے حق میں 335 اور مخالفت میں 91 ووٹ پڑے۔

مزید پڑھیے

Most Popular