
پیرس : فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مسلم دنیا کے مہاجرین کو مزید پناہ نہ دینے اور انہیں ملک بدر کرنے کا اشارہ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک مسلم مہاجرین کو پناہ نہیں دیتے۔ وہ جس یورپ کو کافر کہتے ہیں وہ انہیں پناہ دیتا ہے۔ دسترخوان پر کھانا کھلاتا ہے روزگار دیتا ہے۔ ان کے بچوں کو رہائش، تعلیم، علاج معالجہ فراہم کرتا ہے، سیاسی پناہ دیتا ہے اور یہ مہمان بن کر میزبان کو کہتے ہیں تمہارا کلچر فحش ہے۔ اگر یہاں کا ماحول سمجھ نہیں آتا تو واپس اپنے گھر، اپنے کلچر میں جاؤ، خود بھی سکون سے رہو اور دنیا کو بھی جینے دو۔


































