
پیرس : فرانس نے شامی صدر بشار الاسد کی گرفتاری کے لیے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ عدالتی ذرائع اور مدعی نے بدھ کے روز بتایا کہ بشار الاسد کے خلاف وارنٹ کا اجرا 2013 میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف مشتبہ کیمیائی حملے کرنے کی پاداش میں ہوا ہے۔ دعویٰ کے مطابق شامی صدر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دے کر جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ بشار الاسد حملوں میں معاونت کی صورت میں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔


































